پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای کی جانب سے معاہدوں میں جکڑنے پر متبادل وینیوز کی تلاش شروع کردی

مارچ کے پہلے ہفتے ملائیشیا جائونگا ،معاملات طے ہوگئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے خرچے آدھے رہ جائیں گے‘ نجم سیٹھی

جمعہ 16 فروری 2018 18:08

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای کی جانب سے معاہدوں میں جکڑنے پر متبادل وینیوز کی تلاش شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیڈیمز کے لیے طویل مدتی معاہدے کی شرائط رکھنے کے بعد پی سی بی نے مستقبل میں ملائیشیا کے بارے میں غور شروع کردیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا جا رہے ہیں جہاں وہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شارجہ اور دبئی میں پی سی بی ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے میچ کرواتی ہے، البتہ یو اے ای میں ہم سے وہاں کے اسٹیڈیمز کے لئے طویل مدتی معاہدے کے لئے کہا جا رہا ہے، جو ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنی ہوم سیریز اور پوری پی ایس ایل پاکستانی اسٹیڈیمز پر ہوں گی لیکن اب جب یو ایای میں جنوری میں افغانستان اپنی لیگ اور یو اے ای امارات لیگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو پی سی بی کے لئے یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ملائیشیا میں ہمارے کرکٹ کے معاملات طے ہوگئے تو یو اے ای کے برعکس ہمارے خرچے آدھے رہ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 18:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :