سرمائی اولمپک گیمز ، پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا

سخت سرد موسم میں کینیڈا کے ٹیڈ بلومین نے دس ہزار میٹرز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا

جمعہ 16 فروری 2018 20:11

سرمائی اولمپک گیمز ، پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) سرمائی اولمپک گیمز میں فرانس کے پائیرے وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سونے کے تمغوں کی دوڑ میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے۔ سرد میدانوں پر کھلاڑیوں کی لہو گرما دینے والی پرفارمنس جاری رہی۔

(جاری ہے)

10ہزار میٹر سکیٹنگ مقابلے میں کینیڈا کے ٹیڈ بلومین نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سنو بورڈنگ میں فرانس کے پائیر وولٹیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی سکیئنگ ریس میں امریکا کی میکائلا شیفرن نے سونے کا تمغہ جیتا۔بائیتھلون کا دلچسپ ایونٹ ناروے کے نام رہا، سونے کے تمغوں کی دوڑ میں جرمنی پہلے، ناروے دوسرے اور نیدر لینڈز تیسرے نمبر پر آگیاہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 20:11:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :