لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا

جمعہ 16 فروری 2018 20:21

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کا سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے جس سے مطمئن ہوں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 20:21:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :