انٹرنیشنل فٹبال کپ میں پاکستان نے نیپال کو 8-5 گول سے شکست دی

جمعہ 16 فروری 2018 21:56

انٹرنیشنل فٹبال کپ میں پاکستان نے نیپال کو 8-5 گول سے شکست دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) انٹرنیشنل فٹبال کپ میں پاکستان نے نیپال کو 8-5 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جیت میں مبشر نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

(جاری ہے)

لیاقت جمنازیم میں کھیلے میچ کے پہلے ہاف میں نیپال کو پاکستان کے خلاف 4-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان نے سات گول جبکہ نیپال نے ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مبشر نے تین یاسین نے دو جبکہ معاذ اور مسعود نے ایک، ایک گول کیا۔شمیر اورسوبش نے دو، دو گول جبکہ بکی نے ایک گول کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل اتوار کو ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 21:56:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :