سرمائی اولمپکس: الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا

مینز فری سٹائل میں سوئس سٹار بازی لے گئے

جمعہ 16 فروری 2018 22:01

سرمائی اولمپکس: الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) جنوبی کوریا کے ٹھنڈے ٹریکس پر دنیا بھر کے ایتھیلٹس گرمجوشیاں دکھانے میں مصروف ہیں۔ الپائن سکیئنگ ویمن سلالم میں سویڈش خاتون نے میدان مار لیا، مینز فری سٹائل میں سوئس سٹار بازی لے گئے۔جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چینگ میں سرمائی اولمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ویمن سنگلز کے سکیئنگ سلالم میں سویڈن کی ہینس ڈوٹر نے زبردست انداز اپنایا، انہوں نے اپنی پھرتی اور مہارت سے دل ہی نہیں، گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔مردوں کے 15 سو فری سٹائل کیٹگری کے مقابلے بھی دلچسپ رہے، شرکائ نے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔ سوئٹزرلینڈ کے ڈارئیو کلوگنا نے کامیابی سمیٹی، انہوں نے مقررہ فاصلہ تینتیس منٹ اور تینتالیس اعشاریہ نو سیکنڈ میں طے کیا۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 22:01:25