انگلش کائونٹی کلب سسکس نے بھارتی فاسٹ بائولر ایشانت شرما کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 16 فروری 2018 22:15

انگلش کائونٹی کلب سسکس نے بھارتی فاسٹ بائولر ایشانت شرما کی خدمات حاصل کر لیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) سسکس کلب نے رواں برس شیڈول کائونٹی سیزن کیلئے بھارتی فاسٹ بائولر ایشانت شرما خدمات حاصل کر لیں، وہ بطور غیرملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی فاسٹ بائولر نے رواں سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نظرانداز کئے جانے کے بعد کائونٹی کلب سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایشانت شرما کائونٹی چیمپئن شپ کے پانچ اور رائل لندن ون ڈے کپ کے آٹھ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ سسکس ڈائریکٹر آف کرکٹ کیتھ گرین فیلڈ نے کہا کہ ایشانت شرما انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 22:15:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :