شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ کوئی ذمہ داری سونپ دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 فروری 2018 23:54

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ کوئی ذمہ داری سونپ دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ کوئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز ترین گیند باز شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کو پی سی بی کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ شعیب اختر کو پی سی بی کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے کیا گیا۔ شعیب اختر نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھرپور خدمات انجام دے سکیں۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 23:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :