محمد شہزاد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے افغانستانی بلے باز بن گئے

ہفتہ 17 فروری 2018 12:39

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے ،ْ وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے افغانستانی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ہی شہزاد زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے افغانستانی بلے باز بھی بن گئے، شہزاد نے 62 میچز میں 4 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 2029 رنز بنا رکھے ہیں، محمد نبی 2021 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :