گولز کی سنچری ، کرسٹیانو رونالڈو کا نیا ریکارڈ،100 سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 17 فروری 2018 14:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) چیمپئنز لیگ میں گولز کی سنچری بنا کر رالگ میڈرڈ کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فٹبال کی پہچان شائقین کی جان کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا کام کر ڈالا۔

(جاری ہے)

رالگ میڈرڈ کے سٹرائیکر چیمپئنز لیگ میں کسی ایک کلب سے 100گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔رونالڈو نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر گولز کی سنچری مکمل کی۔ اس میچ میں رال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :