جائلز مونفلس اور ڈومنک تھائم بیونس آئرس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 17 فروری 2018 16:41

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) جائلز مونفلس اور ڈومنک تھائم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی مونفلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی لیونارڈو میئر کو 6-4، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 16:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :