نیویارک اوپن ٹینس، کیون اینڈرسن، ثام قیوری، ایڈرین منارینو اور کائی نیشکوری مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 17 فروری 2018 16:41

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) کیون اینڈرسن، ثام قیوری، ایڈرین منارینو اور کائی نیشکوری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے میزبان ملک کے کھلاڑی فرانسز کو 6-3، 5-7 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، امریکہ کے ثام قیوری نے ایوو کارلووچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی قیوری لاسٹ فور میں داخل ہو گئے، فرانس کے ایڈرین منارینو نے اسپینش کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، جاپانی کھلاڑی نیشکوری بھی کوارٹر فائنل میں سرخرو رہے، انہوں نے البوٹ کو ہرایا۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 16:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :