مارٹن گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 2 چھکوں کی ضرورت

ہفتہ 17 فروری 2018 19:13

مارٹن گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 2 چھکوں کی ضرورت
ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید دو چھکوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 100 چھکوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو اعزاز پانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے، گپٹل نے 98 چھکے لگا رکھے ہیں، کرس گیل 103 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں، گپٹل کے پاس گیل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرنے کا بھی موقع ہے اور انہیں ہدف کے حصول کیلئے 6 چھکے لگانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گپٹل نے سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 19:13:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :