دنیا کا نمبر ایک عمر رسیدہ ٹینس کھلاڑی بننا دیرینہ خواب تھا، راجر فیڈرر

ہفتہ 17 فروری 2018 19:13

دنیا کا نمبر ایک عمر رسیدہ ٹینس کھلاڑی بننا دیرینہ خواب تھا، راجر فیڈرر
ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ دنیا کا نمبر ایک عمررسیدہ ٹینس کھلاڑی بننا دیرینہ خواب تھا، میں اسے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کروں، فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں روبن ہاس کو شکست دی، سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی انہوں نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے دنیا کا نمبر ایک عمررسیدہ کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 36 برس کی عمر میں دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے، یہ اتنا آسان نہیں جتنا لگتا ہے، بلاشبہ یہ میری بڑی کامیابی ہے اور اس سے میرا مورال مزید بلند ہوا ہے اب تمام تر توجہ ٹائٹل جیتنے پر موکوز ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 19:13:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :