سپرنگ پولو کپ ،رضویز/ماسٹر پینٹس نے باڑیز ،نیوایج/گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ہرا دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 21:27

سپرنگ پولو کپ ،رضویز/ماسٹر پینٹس نے باڑیز ،نیوایج/گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ہرا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء کے پانچویں روز رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد باڑیز کو 6-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ نیوایج/گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کا مین فائنل آج بروز اتوار رضویز/ماسٹر پینٹس اور آرمی وائٹ کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل آرمی ریڈ اور نیوایج/گارڈ گروپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز دونوں میچ کافی دلچسپ ثابت ہوئے۔ پہلے میچ میں رضویز/ماسٹر پینٹس اور باڑیز میں خوب مقابلہ ہوا۔ رضویز /ماسٹر پینٹس نے پہلے چکر میں دو جبکہ باڑیز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں رضویز /ماسٹر پینٹس نے تین گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی ٹیم نے کوئی گول سکور نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے واحد گو ل سکور کیا جبکہ چوتھے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے گول سکور کیا۔

رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا نے تین تین گول سکور کیے ۔باڑیز کی طرف سے ٹی ٹو رئویزدو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔دوسرے میچ میں نیوایج/گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 8-5 سے ہرایا۔ نیوایج /گارڈ گروپ نے پہلے چکر میں دو گول سکور کیے، دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس بلیک نے دو جبکہ نیوایج/گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا۔

تیسرے چکر میں نیوایج/گارڈ گروپ نے تین جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک نے دو گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں نیوایج/گارڈ گرووپ نے دو جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک نے ایک گول سکور کیا۔ جیتنے والی ٹیم نیوایج/گارڈ گروپ کی طرف سے سلواڈور الاوانے چار، تیمور علی ملک نے تین جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مزینی نے تین جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے دو گول سکور کیے۔
وقت اشاعت : 17/02/2018 - 21:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :