افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائے گا

افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

اتوار 18 فروری 2018 13:00

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (آج) پیر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں افغان ٹیم نے 154 رنز سے فتح حاصل کی۔ زمبابوے نے دوسرے میچ میں 154 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم تیسرے اور چوتھے میچ میں افغانستان نے بالترتیب چھ اور دس وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 13:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :