کولن منرو نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 12سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اتوار 18 فروری 2018 14:08

کولن منرو نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 12سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2018ئ) نیوزی لینڈ کے جار ح مزاج بلے باز کولن منرو نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 12سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

30سالہ کولن منرو نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کیخلاف محض18گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ،کولن منرو کو نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، انہوں نے 2016ءمیں سر ی لنکا کیخلاف محض14گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی ، وہ 2018ءمیں ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف 18گیندوں پر نصف سنچری بھی سکور کر چکے ہیں۔

کولن منرو واحد ٹی ٹونٹی کھلاڑی ہیں جنہو ں نے اپنے کیریئر میں 3مرتبہ 20سے کم گیندوں پر نصف سنچری سکور کررکھی ہے ۔کولن منرو کے علاوہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو کیریئر میں 2مرتبہ20سے کم گیندوں پر نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 14:08:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :