آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اتوار 18 فروری 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ آج پیر سے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن بوائز انڈر۔

18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر- 18 سنگلز اور ڈبلز مقابلے شامل ہیں۔ گرلز کے مقابلوں میں تائیوان، ترکی، پاکستان، تھائی لینڈ، بھارت اور ہنگری کی کھلاڑی شامل ہیں جنکہ بوائز کے مقابلوں میں پاکستان، برطانیہ، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، کینڈا، امریکہ اور تائیوان کے کھلاڑی شامل ہیں ریفری کے فرائض عارف قریشی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 6 جونیئر فیوچر ایونٹس ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کوریا کے خلاف کامیابی کرکے ہماری رینکنگ میں اضافہ ہواہے اور ایشیائ کی درجہ بندی میں 44 ممالک میں سے پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعصام الحق اور عقیل خان محنتی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف کوچنگ کورس شروع ہوچکا ہے جس میں ملک بھر سے 32 کوچز شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کوچز بنائے جائیں،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 22 فروری کو،سیمی فائنل 23 فروری کو جبکہ فائنل مقابلہ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 19:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :