یونائٹیڈ ورکرز یونین نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں سے بلاجواز کٹوتی کا خاتمہ ،ریفرنڈم کا جلد ازجلد انعقاد ترجیحات میں شامل ہے ،ورکرز کونسل نے منظوری دے دی

اتوار 18 فروری 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ سن کوٹے کی بحالی ،فوتگی کوٹے ،معذور کوٹے پر فوری عملدرآمد ،سندھ حکومت کے دیگر اداروں ومحکموں کی طرح واٹر بورڈ کے ملازمین کو بھی یوٹیلیٹی الائونس ،سیکریٹریٹ الائونس کی ادائیگی ،میڈیکل اوراوورٹائم کی سہولتوں کی فراہمی ،ریٹائر وفات پاجانے والے ملازمین کے قانونی واجبات کی بروقت ادائیگی ،سینئر ،اہل اور تجربے کار ملازمین کو ڈویثرن کی سطح پر پرموشنز کی فراہمی ،ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر ز ،انسپکٹرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری ،ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں سے بلاجواز کٹوتی کا خاتمہ اور واٹر بورڈ میں ریفرنڈم کا جلد ازجلد انعقاد یونائٹیڈ ورکرز یونین کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کے مرکزی دفتر میں منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے مرکزی عہدیداروں چن زیب رضا ،ناظم خان ،ممتاز مگسی ،اشرف اعوان ،ولی بلوچ ،ریحان الٰہی ،خدابخش حمایتی نے کہا کہ واٹر بورڈ سے سیاسی جماعتوں کی حمایت یافتہ یونینوں اور تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ ان تنظیموں اور یونینوں کی وجہ سے ملازمین کو فیلڈ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔

دوران ڈیوٹی ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں ۔واٹر ڈسٹری بیوشن اور سیوریج کے ہیلتھ ورکرز ،سیوریج کلیننگ مشینوں کے آپریٹوں کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی جگہوں پر ملازمین کو مارپیٹ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین واحد یونین جسکا براہ راست تعلق صرف اور صرف واٹربورڈ کے محنت کشوں سے ہے اس کے فیصلے محنت کش خود طے کرتے ہیں ۔یونین رہنما امر جلیل جونیئر نے جنرل کونسل سے یونین کی ترجیحات کی ہاتھ اٹھا کر منظوری لی ۔اجلاس چار گھنٹے جاری رہنے کے بعد پرتکلف ظہرانے پر اختتام پذیر ہوا۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 20:40:05