…تصحیح شدہ…)

…سپورٹس ڈیسک…) برازیل نے پاکستان کو 12-1 گول سے ہرا کر انٹر نیشنل فٹ سال کپ جیت لیا

اتوار 18 فروری 2018 21:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) برازیل نے پاکستان کو 12-1 گول سے ہرا کر انٹر نیشنل فٹ سال کپ جیت لیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر راجہ ظفرالحق تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کیچیئرمین ملک مہربان علی،صدر حاجی طارق محمود، نائب صدر شاہد فاروق ملک۔

سیکرٹری عدنان ملک۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر ملک نوید، چیئرمین سپورٹس کمیٹی ناصر محمود چوہدری۔ فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر اصغر خان آفریدی اور برازیلین سفیر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گذشتہ روزلیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں برازیل نے پاکستان کو 12-1 گول سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وقفے تک برازیل کو پاکستان کے خلاگ 6-0 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسر ے ہاف میں پاکستان نے ایک گول اور برازیل کے مزید 6گول کے مقابلہ سے جیت لیا۔ریفریز کے فرائض طارق یونس اور خرم شہزاد نے انجام دیئے۔ فائنل سے قبل کھیلے گئے لیگ کے میچ میں نیپال نے ترکی کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 9-0 گول سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ چار ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن پاکستان۔ برازیل۔ترکی اور نیپال کی ٹیمیں شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 21:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :