آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

پیر 19 فروری 2018 13:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کیا۔ اس موقع پر شالیمار کلب راولپنڈی سپورٹس سیکرٹری قیصر حسین مرزا اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عارف قریشی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن بوائز انڈر۔

(جاری ہے)

18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر- 18 سنگلز اور ڈبلز مقابلے شامل ہیں۔اور چیمپیئن شپ میں نو ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہیہیں۔ گرلز کے مقابلوں میں تائیوان، ترکی، پاکستان، تھائی لینڈ، بھارت اور ہنگری کی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بوائز کے مقابلوں میں پاکستان، برطانیہ، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، کینڈا، امریکہ اور تائیوان کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ریفری کے فرائض عارف قریشی انجام دیں گے۔آئندہ سال 6 جونیئر فیوچر ایونٹس ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 22 فروری کو،سیمی فائنل 23 فروری کو جبکہ فائنل مقابلہ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:52:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :