لینزے وون امریکی مخالف ہونے کے الزام پر ناراض

ونٹر اولمپکس کے سپر جی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن کے بعد شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا

پیر 19 فروری 2018 14:43

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء)امریکی اسکیئر لینزے وون نے اپنے اوپر عائد ہونے والے تمام الزامات کو مستر دکردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کردار کشی پر افسردہ ہیں جس میں انہیں صدر مملکت ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق موقف پر اینٹی امریکی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ میں اگر میڈل جیت گئیں تو وائٹ ہاس کا دورہ نہیں کریں گی جس پر انہیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ونٹر اولمپکس میں ویمنز سپر جی ایونٹ میں وہ چوتھی پوزیشن پر رہیں جبکہ بدھ کو انہیں ڈان ہل مقابلے میں حصہ لینا ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:43:22