کیون اینڈرسن نے نیویارک اوپن جیت لیا

پیر 19 فروری 2018 14:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء)کیون اینڈرسن نے نیویاک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے ثام قیوری کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن نے سیکنڈ سیڈ امریکا کے ثام قیوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 7-6 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:49:52