ڈومنک تھیم نے بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

پیر 19 فروری 2018 14:49

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) ڈومنک تھیم نے بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے الجاز بدینی کو ہرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے سلوینیا کے الجاز بدینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :