پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کو دبئی میں ہوگی

پیر 19 فروری 2018 14:59

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کو دبئی میں ہوگی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ئ)پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن محض3دن کے بعد دبئی میں شروع ہورہا ہے اور اس کی شاندار ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کو دبئی میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 3کی ٹرافی کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم لایا جائے گا جہاں اسے تمام فرنچائزز کے کپتان وصول کریں گے جس کے بعد دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتا ن ڈیرن سیمی ٹرافی کو تقریب میں لے کر جائیں گے ۔

اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بور ڈ کے اعلی حکام سمیت تمام فرنچائزز کے مالکان اور مینجمنٹ شرکت کرے گی ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 22فروری کو ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:59:12