ایبک پولو کپ 2018ئ(کل) سے شروع ہوگا

پیر 19 فروری 2018 18:23

ایبک پولو کپ  2018ئ(کل) سے شروع ہوگا
لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایبک پولو کپ 2018ء کل سے شروع ہوگا،10-14 گول ہینڈی کیپ کے اس ٹورنامنٹ کو ہائیونگ شنڈونگ روحی کمپنی (Huaneng Shandong Ruyi)نے سپانسر کیا ہے اس لیے ٹورنامنٹ کا نام ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ ہے، لاہورپولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ سات ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ سابق مسلم حکمران قطب الدین ایبک کی یاد میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

سات ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ماسٹر پینٹس بلیک، نیوایج/بی بی پائپس، ریجاس ایسز/پاکستان ایئرفورس اور باڑیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں آرمی ، ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس اور رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں ،آج بروز منگل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آرمی اور ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پہلا میچ دوپہر ایک بجے ماسٹر پینٹس بلیک اور نیوایج/بی بی جے پائپس کے درمیان ہوگا۔

دوپہر دو بجے رضویز/ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ گروپ اور آرمی کے درمیان ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جبکہ دوپہر تین بجے ریجاس ایسز/پی اے ایف کا مقابلہ باڑیز سے ہوگا۔ اسی طرح پورا ہفتہ لیگ میچز ہوں گے جبکہ اتوار 25 فروری کو ایبک کپ کا فائنل ہوگا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، جیراڈ مزینی، حسام علی حیدر، نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ، سلواڈور الاوا، ریجاس ایسز/پی اے ایف میں فیصل شہزاد/عرفان شیخ، حمزہ ، خوان کروز اریا اور ڈیگو اریا باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، بلال حئی، رومیرو زیولٹا اورٹی ٹورئوئزخوان ماریاشامل ہیں۔

پول بی میں آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن، اگناسیو نیگری، ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک، ایگلیو کیسٹینو اور ماکس اریا، رضویز/ ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں اون رضوی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 18:23:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :