پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کرکٹ اینالسٹ پلیٹ فارم کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی

پیر 19 فروری 2018 22:39

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کرکٹ اینالسٹ پلیٹ فارم کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن میں ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرسکے گی جس کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کرکٹ اینالسٹ پلیٹ فارم کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ نے پی سی بی کیساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس پر نجم سیٹھی اور ڈاکٹر عمر سیف نے دستخط کیے۔ یہ تجزیاتی پلیٹ فارم ہرکھلاڑی کا انفرادی تجزیہ، مدد اور سائنسی بنیادوں پر کوچنگ کی سہولت فراہم کرتاہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں داخل ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 22:39:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :