ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے سبب بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

اے بی ڈی ولیئرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے ،ْٹیم منیجر

پیر 19 فروری 2018 23:29

ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے سبب بھارت کے خلاف سیریز سے باہر
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے۔ٹیم مینجر محمد موسیٰ جی کے مطابق اے بی ڈی ولیئرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور۔ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لہٰذا ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین کی طرح اے بی ڈی ویلیئرز بھی گزشتہ دو سال سے فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک عرصے سے جنوبی افریقہ کی تسلسل سے نمائندگی کر پا رہے۔فٹنس میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں بھی واضح طور پر کمی دیکھی گئی اور وہ اپنی شایان شان کارکردگی دکھانے سے قاصر نظر آئے۔حال ہی میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ان کی تمام فارمیٹس کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن ون ڈے سیریز کے دوران انجری کے سبب ایک مرتبہ وہ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں جس کے سبب ان کا ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کا خواب چکنا چور ہوتا نظر آ رہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 23:29:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :