آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز 15 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

منگل 20 فروری 2018 20:02

آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز 15 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز 15 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے،دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز میچوں میں برطانیہ کے احمد زیان نے پاکستان کے حمزہ بن ریحان کو 7-6(2), 6-3; سے ،حذیفہ عبدالرحمن نے محمد آفتاب 6-3, 6-4;سے، پاکستان کے محمد شعیب نے بھارت کے ارتھو نیمہ کو 6-2،6-1 سے، تائیوان کے چینگ چن نے پاکستان زلان خان کو6-1 ، 6-1 سے، پاکستان کے ثاقب حیات نے ون یز چئو کو 3-6, 6-3, 6-4 سے،تائیوان کے رٹانان نے احمد اسجد قریشی کو 3-6, 7-6(8), 7-6(5)، کینڈا کے فیصل غوث نے پاکستان کے سمیع زیب خان کو 7-5, 6-1;، ملائیشیاء کے سریش نے موسیٰ چوہدری کو 6-1, 6-2 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرلزڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ترکی کی مرٹ ایسوگول اور توگلک ڈیمیرمینا نے پاکستان کی شیمزا درب اور بھارت کی سرجانا کو 6-0 اور 6-3 سے ، ترکی کی اکسو سیمرہ اور بلگک صدف نے پاکستان کی نیدا اکرم اور زہرا سلمان کو 6-0 اور 6-0 سے، ترقی کی اوزسیکر اورتھائی لینڈ کی پیوبنگرک نے زوہا عاصم اور ہنگری کی لاجس اینا کے خلاف واک اوورز حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،بوائز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے محمد نعمان آفتاب اور ہانگ کانگ کے زی متھیو نے پاکستان کے سمیع زیب خان اور سبحان بن سالک کو 6-3 ، 7-5 سے، تائیوان کے چنگ چن اور چئو ون نے پاکستان موسیٰ چوہدری اور زلان خان کو 6-0 ، 6-0 سے، پاکستان کے محمد شعیب اور ثاقب حیات نے حمزہ بن ریحان اور احمد کومل کو 7-5, 6-7(3), 10-8. سے شکست دے کر جبکہ امریکہ کے چنگ آسٹن اور تائیوان کے چینگ لوئی نے پاکستان کے شہر یار احمد اور زریاب خان کے خلاف واک اوور حاصل کرکے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 20:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :