گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 چھکوں کی ضرورت

منگل 20 فروری 2018 21:13

گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 چھکوں کی ضرورت
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 چھکوں کی ضرورت ہے، گپٹل کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیں گے، گیل نے 55 میچز میں 103 جبکہ گپٹل نے 74 میچز میں 102 چھکے لگا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گپٹل کو ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2250 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 21:13:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :