پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمین پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے دبئی روانہ

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 23:03

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمین پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے دبئی روانہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمین پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے دبئی روانہ ہوگئے .تیرہ مریض بچے پشاور زلمی کے مہمان ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بچے دبئی روانہ ہوگئے. پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ان مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لیے دبئی آنے کی دعوت دی تھی .

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن #BringBackSmiles کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا ان بچوں کو کرکٹ دیکھنے کے لیے بلایا گیا ہے. ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لیے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہوگی .پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم ہسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل دیکھنے لیے مدعو کیا تھا
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 23:03:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :