کورنگی چمپئن ینگ آزاد نے آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہم میچ جیت لیا

بدھ 21 فروری 2018 14:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب شرافی گوٹھ کے زیر اہتمام جاری ’’آل کراچی کورنگی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ کے ایک اہم میچ میں کورنگی چمپئن ینگ آزاد کلب نے مدمقابل مضبوط حریف یاسین اسٹار ڈالمیا فٹ بال کلب کو 1-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں ینگ آزاد کے سٹرائیکر محمد ولی نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور اس طرح کورنگی چمپئن ینگ آزاد فتح کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی۔

ینگ آزاد کے صدر حاجی لیاقت علی، سیکریٹری رمضان پیر جی نے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عمر بلوچ ،نبی بلوچ اور احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 14:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :