چیمپئنز لیگ فٹبال کے میچ میں میسی نے بارسلونا کو چیلسی کے ہاتھوں شکست سے بچالیا

بدھ 21 فروری 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) چیمپئنز لیگ فٹبال کے میچ میں میسی نے بارسلونا کو چیلسی کے ہاتھوں شکست سے بچالیا۔چیمپینز لیگ کے راونڈ آف سکس ٹین کا ایک ہائی پروفائل میچ میں چیلسی اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔

(جاری ہے)

62ویں منٹ میں ویلیان نے ہوم ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 75ویں منٹ میں میسی نے گول بنا کر مقابل برا بر کر دیا۔ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے حریف بیسکٹاس کو آوٹ کلاس کر دیا، بائرن نے ایک دو نہیں پورے پانچ گول داغ دیئے۔ویڈا کے ریڈ کارڈ کے باعث بیسکٹاس کو 76 منٹ تک دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :