آسٹریلیا کا دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان،

کپتان میگ لیننگ کی 7 ماہ بعد دوبارہ واپسی

بدھ 21 فروری 2018 18:18

آسٹریلیا کا دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان،
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بھارت کیلئے الگ الگ ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا، آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کی انجری مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد 7 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، آل رائونڈرز سوفی مولی نیوکس اور نیکولا کیری پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، تہلیا میگراتھ اور لارین چیتل کو فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ویمن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان میگ لیننگ، ریچل ہائنز نائب کپتان، نیکول بولٹن، نیکولا کیری، ایشلگ گارڈنر، علیسا ہیلی، جیس جوناسین، سوفی مولی نیوکس، بیتھ مونی، ایلیسی پیری، میگن سکٹ، بلینڈا واکاریوا، ایلیسی ویلانی اور آمانڈا جیڈ ویلنگٹن پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نیکول بولٹن کی جگہ ڈیلیسا کمنس اور بلینڈا واکاریوا کی جگہ نائومی سٹالنبرگ کو شامل کیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 18:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :