بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ

بدھ 21 فروری 2018 18:43

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دے گا، مشرفی نے گزشتہ برس اپریل میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ سلیکٹرز آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں ناموں کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور اسی دوران ہم مشرفی سے درخواست کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر ٹی ٹونٹی میں کم بیک کریں، ہم مشرفی پر دبائو نہیں ڈالیں گے وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا، اگر مشرفی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تو وہ سہ ملکی سیریز میں بطور بائولر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مشرفی ٹیم کے وسیع مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 18:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :