کپل شرما کی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ڈیرن سیمی ،ْ محمد حفیظ اور کامران سے دلچسپ جملے بازی

تقریب میں کپل شرما نے دلچسپ جملے بازی سے ہر ایک کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی

جمعرات 22 فروری 2018 16:25

کپل شرما کی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ڈیرن سیمی ،ْ محمد حفیظ اور کامران سے دلچسپ جملے بازی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی انٹر ٹینمنٹ کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے ڈیرن سیمی، محمد حفیظ اور کامران اکمل سے دلچسپ جملے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

دبئی میں ہونے والی تقریب میں پشاور زلمی کے کھلاڑی ،ْآفیشلز کے ساتھ کینسر میں مبتلا وہ بچے بھی شریک ہوئے جو خاص طور پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے دبئی آئے ہیں۔تقریب میں کپل شرما نے دلچسپ جملے بازی سے ہر ایک کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ۔ کپل نے کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل اور محمد حفیظ سے بھی دلچسپ مکالمے بازی کی
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 16:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :