امید ہے لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی : شعیب اختر

جمعرات 22 فروری 2018 14:37

امید ہے لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی : شعیب اختر
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2018ئ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ امید ہے لاہور قلندرز پی ایس ایل 3 کا فائنل کھیلے گی۔ایک انٹر ویو کے دوران دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملکی کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں اضافی پیسے بھی فراہم کیے ہیں، اب پی ایس ایل کی ٹیمیں بھی بڑھ رہی ہے اور حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنےوالے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین آفریدی اس ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کریں گے ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے جبکہ کامران اکمل بھی بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ایک ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔سابق سپیڈ سٹار نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل کھیلے گی۔انہوں نے قلندرز کے بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تعریف کی تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جارحانہ حکمت عملی کےساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر محتاط انداز میں کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 14:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :