انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئےگا جب پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستا ن میں کھیلی جائےگی:شاہد آفریدی

جمعرات 22 فروری 2018 15:08

انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئےگا جب پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستا ن میں کھیلی جائےگی:شاہد آفریدی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2018ئ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئے گا جب پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستا ن میں ہی کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ہمارے ملک کا برانڈ ہے اور اگر اس سے بھی قومی ٹیم کے لیے کرکٹرز نہیں نکلیں گے تو ہمیں اس کرکٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، گزشتہ سال بھی پاکستان سپر لیگ سے نکلنے والے لڑکوں شاداب خان ،فخر زمان اور حسن علی اس وقت قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ اس سال کے ایونٹ میں بھی ہمیں کئی نوجوان کرکٹرز ملیں گے،کرکٹ شائقین میدانوں میں آئیں اور اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہمیں اس کی بہت ضرورت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستا ن میںانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں ہورہی ہیں اور اسی لیے پہلے ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد سر ی لنکن ٹیم بھی پاکستان آئی جبکہ مارچ میں ویسٹ انڈیز نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے،اب ایونٹ کے ناک آﺅٹ میچز اور فائنل لاہور اورکراچی میں کھیلے جائیں گے اور انشا ءاللہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب پوری پی ایس ایل بھی پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی ۔ 

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 15:08:46