ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ میں (آج )تین میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 22 فروری 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء میں آج بروز ( جمعہ )کو تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے پہلا میچ نیوایج/بی بی جے پائپس اور باڑیز کے درمیان ہوگا جیتنے والی ٹیم مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔ دوسرا میچ دوپہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ گروپ کا مقابلہ رضویز/ماسٹر پینٹس کے درمیان ہوگا جبکہ دوپہر چار بجے ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ ریجاس ایسز/پی اے ایف سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، جیراڈ مزینی، حسام علی حیدر، نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ، سلواڈور الاوا، ریجاس ایسز/پی اے ایف میں فیصل شہزاد/عرفان شیخ، حمزہ ، خوان کروز اریا اور ڈیگو اریا باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، بلال حئی، رومیرو زیولٹا اورٹی ٹورئوئزخوان ماریاشامل ہیں۔ پول بی میں آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن، اگناسیو نیگری، ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک، ایگلیو کیسٹینو اور ماکس اریا، رضویز/ ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں اون رضوی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 16:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :