جمی مرے اور سوریز نے ریو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 22 فروری 2018 17:22

جمی مرے اور سوریز نے ریو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
ریو ڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) جمی مرے اور برونو سوریز نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، مرے اور سوریز نے پری کوارٹر فائنل میں برازیلین جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونٹیرو اور ڈی پائولا پر مشتمل برازیلین جوڑی کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 17:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :