ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس، سٹیو جانسن، ایوگینی، پیٹر اور اوپلکا مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 22 فروری 2018 20:50

ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس، سٹیو جانسن، ایوگینی، پیٹر اور اوپلکا مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) سٹیو جانسن، ایوگینی، پیٹر گوجوزک اور ریلی اوپلکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی سٹیو جانسن نے کینیڈا کے میلوس رائونک کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جرمنی کے پیٹر گوجوزک نے امریکہ کے جان اسنر کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی پیٹر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، وائلڈ کارڈ کوالیفائر اوپلکا نے میزبان ملک کے کھلاڑی جیک ساک کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایوگینی نے ڈونلڈ ینگ کو زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 20:50:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :