سری لنکن بلے باز آسیلا گونارتنے فٹنس مسائل کے باعث سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے

جمعرات 22 فروری 2018 20:50

سری لنکن بلے باز آسیلا گونارتنے فٹنس مسائل کے باعث سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) سری لنکن ٹیم کو آئندہ ماہ شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے، بلے باز ا آسیلاگونارتنے فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، سری لنکا کو پہلے ہی فاسٹ بائولر شیہان مدوشنکا کی انجری پر تشویش تھی اور اب انہیں گونارتنے کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی، مدوشنکا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور ان کی بھی سیریز میں شرکت مشکوک ہے، سہ ملکی سیریز کا آغاز 6 مارچ سے ہو گا جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی، سری لنکن ٹیم 6 مارچ کو بھارت کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گونارتنے جو کہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران فیلڈنگ پریکٹس کے دوران بازو کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے، ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ سہ ملکی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 20:50:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :