صوبائی حکومت نے شعراء، ادیبوں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے ، محمود خان

جمعرات 22 فروری 2018 20:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شعراء ادیبوں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا ئے ہیں اور علاقائی سطح پر مقامی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور ترویج کے لئے بھی کوشاں ہیں اس سلسلے میں ڈویژنل سطح پر بھی ثقافتی مراکز قائم کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اباوسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بنک آف خیبر کی جانب سے شعرا ، ادیبوں اور فنکاروں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ تقریب سے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اباسین آرٹس کونسل کے سیکرٹری عبد الروف نے صوبائی وزیر کو سفاسنامہ پیش کیا ۔مقررین نے کہا کہ شعراء ، ادیب اور فنکار ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے صوبائی حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ ادب، ثقافت کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ، محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں دیگر سرکاری شعبوں کی طرح محکمہ ثقافت کو مزید فعال بنانے کیلئے ترجیخی بنیادوں پر عملی اقدامت اٹھائی ہیںاور 500ملین روپے کی خطیر رقوم سے ذندہ امین ایوارڈ کے تحت شعراء، ادیبوں اور فنکاروں ماہانہ 30 ہزار روپے دینگے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے شعراء، ادیبوں اور فنکاروں کو ہر ممکن تعاون کا مکمل یقین دلایا۔ انہوں نے اباسین آرٹس کونسل کے فنڈز کو دگنا کرکے 20 لاکھ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے بنک آف خیبر کی جانب سے شعراء ، ادیبوں اور فنکاروں میں شیلڈ ز اور تقد انعامات بھی تقسیم کئے۔