وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے آغاز پرپی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباد

پی ایس ایل کے انعقادسے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے ،شہباز شریف

جمعرات 22 فروری 2018 22:18

وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے آغاز پرپی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباد
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیشن کے آغازکے موقع پر قوم، کھلاڑیوں ، پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے پی ایس ایل تھری کے آغاز پر کرکٹ شائقین ، ٹیموںاو رکھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہو گااوراس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی- انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل جیسے انٹر نیشنل ایونٹس کے انعقادسے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے راہیں کھلی ہیں-انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان میں ان میچوں کے انعقاد سے کرکٹ سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی-کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پی ایس ایل میںاچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 22:18:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :