کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بری خبر، کوچ ویو رچرڈز کی خدمات سے محروم ہوگئی، سابق ویسٹ انڈیز لیجنڈ کو تاحال متحدہ عرب امارات کا ویزہ نہیں مل سکا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 20:48

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بری خبر، کوچ ویو رچرڈز کی خدمات سے محروم ہوگئی، سابق ویسٹ انڈیز لیجنڈ کو تاحال متحدہ عرب امارات کا ویزہ نہیں مل سکا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوچ ویو رچرڈز کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا ہے کہ ان کی ٹیم کے کوچ ویو رچرڈ تاحال انہیں جوائن نہیں کر سکے۔ سابق ویسٹ انڈیز لیجنڈ ویو رچرڈ کو تاحال متحدہ عرب امارات کا ویزہ نہیں مل سکا۔ اسی باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویزہ مل جانے تک ان کی خدمات سے محروم رہے گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 20:48:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :