پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ نے گزشتہ دونوں ایڈیشن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 22:25

پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ نے گزشتہ دونوں ایڈیشن کا ریکارڈ توڑ ڈالا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ نے گزشتہ دونوں ایڈیشن کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ٹورنامنٹ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان پاکستان سپر لیگ 3 کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ نے گزشتہ دونوں ایڈیشن کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اسٹیڈیم حکام کے مطابق اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دونوں ایڈیشنز کے افتتاحی میچ بھی دبئی میں ہی ہوئے تھے۔ تاہم ان دونوں افتتاحی میچوں میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر نہیں پایا تھا۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 22:25:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :