پاکستان سپر لیگ 3 کا افتتاحی میچ، پشاور زلمی قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 23:46

پاکستان سپر لیگ 3 کا افتتاحی میچ، پشاور زلمی قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) پاکستان سپر لیگ 3 کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پشاور زلمی نے ابتدائی اوورز کی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ملتان سلطانز کو قابل دفاع ہدف دے دیا ہے۔

پشاور زلمی نے محمد حفیظ کی 59 رنز کی شاندار اور ذمہ دارانہ اننگ کے باعث ملتان سلطانز کو 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آخری چند گیندوں پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پے درپے چھکے رسید کیے۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 3 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 23:46:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :