پی ایس ایل 3 میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 23 فروری 2018 02:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ میں شامل نئی ٹیم ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دیدی۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک اور کمار سنگاکارا کی شاندار بیٹنگ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔سنگاکارا 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شعیب ملک نے 42 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے ملتان سلطانز کو 152 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ نے نصف سینچری سکور کیا۔ پشاور کی ٹیم کو پہلا نقصان صرف چار رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب دوسرے اوور میں محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ملتان سلطانز کے سنگاکارا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 02:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :