وہاب ریاض مونچھوں کے سٹائل کیلئے مچل جونسن کے شکر گزار

جمعہ 23 فروری 2018 11:18

وہاب ریاض مونچھوں کے سٹائل کیلئے مچل جونسن کے شکر گزار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ئ)شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کے آغاز پر پرجوش ہیں، وہیں افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی مونچھوں کے نئے سٹائل نے سب کو حیران کردیا اور ٹوئٹر پر تبصروں کا ایک طوفان آگیا۔

(جاری ہے)

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں وہاب ریاض سے اپنی اس نئی ل±ک کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو اپنا ’حوصلہ‘ دکھانے کا ان کا ایک طریقہ ہے،میری خواہش ہے کہ میں اس پی ایس ایل میں ایک بار پھر وہی کارکردگی دکھاسکوں جس کےلئے وہاب ریاض بحیثیت فاسٹ باﺅلر جانا جاتا ہے۔

وہاب ریاض کامزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ سٹائل مجھے یاد دلاتا رہےگا کہ میں کون ہوں، مجھے اس ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے اور کیسے پرفارم کرنا ہے۔ آسٹریلین کھلاڑی مچل جونسن سے متاثر ہوکر یہ سٹائل اپنانے کے سوال پر فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ کسی سے بھی کسی ایسی چیز کےلئے متاثر ہونا، جو آپ کےلئے فائدہ مند ہو، اچھی بات ہے اور اگر میں مچل سے متاثر ہوں تو میں انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ کل پی ایس ایل 3 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 11:18:30