پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ کے دوران پوچھے گئے سوال نے سب کی توجہ حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 12:16

پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ کے دوران پوچھے گئے سوال نے سب کی توجہ حاصل کر لی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) : پی ایس ایل کے تھرڈ ایڈیشن کا آغاز گذشتہ روز ہوا۔ گذشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دو ٹیمیں پشاور زلمی اور ملتان سلطان مد مقابل آئیں ۔ لیکن ایک عجیب بات جس نےسب کی توجہ حاصل کر لی ، وہ میچ کے دوران پوچھا گیا ایک سوال تھا۔ پشاور زلمی اورملتان سلطان کے مابین ہونے والے میچ کے دوران اسکرین پر سوال پوچھا گیا کہ پاکستان میں کتنے لوگوں کو غسل خانے تک رسائی حاصل نہیں ہے؟ اس سوال پر عوام کا ملا جُلا رد عمل دیکھنے میں آیا۔

ایک صارف نے اس سوال پر نجم سیٹھی کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ کیا سوال پوچھا گیا ہے، کیا اس طرح ہم پاکستان کو پروموٹ کرتے ہیں؟ یہ کرکٹ ہے نجم پنکچر سیٹھی کو شرم آنی چاہئیے۔
ایک صارف نےکہا کہ ہوسکتا ہے کہ ایسا سوال بھارت پر طنز کرنے کے لیے پوچھا گیا ہو۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹر صارف نے تو سخت غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا سوال پی ایس ایل میں نہیں بلکہ آئی پی ایل میں پوچھا جانا چاہئیے۔

جبکہ ایک صارف نےتو کہہ دیا کہ اگر آگاہی ہی پھیلانی ہے تو یہ پوچھنا چاہئیے کہ نواز شریف نے کتنے ارب روپے کی کرپشن کی۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سوالات کر کے معلوم نہیں کہ کیا ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔ ٹویٹر صارفین میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ اگر یہ سوال واقعہ پوچھا گیا ہے تو ہمیں پی ایس ایل دیکھنا بند کر دینا چاہئیے۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :