کینن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل لاہور جم خانہ اور غالب سپورٹس آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 23 فروری 2018 13:25

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں کل24فروری ہفتہ کو لاہور جم خانہ اور غالب سپورٹس کی ٹیمیںمدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر ہونے والے اس میچ میں یاسر جنید اور شاہد دیوان امپائرز جبکہ وارث بشیر اسکورر ہوں گے ۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب ،خان سپورٹس اور مغلپورہ وائٹس کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:25:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :